News Details
14/11/2017
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا تفصیلی دورہ، قائد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ایک گھنٹہ اہم تفصیلی ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا تفصیلی دورہ، قائد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ایک گھنٹہ اہم تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال زیربحث رہی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے درالعلوم حقانیہ کے تمام شعبوں کاتفصیلی دورہ کیا اور نئی ہونے والی تعمیرات کابھی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک صوبائی وزیر میاں جمشیدا لدین کاکاخیل اور ایم پی اے ادریس خٹک کے ہمراہ درالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے جہاں پر مولانا سمیع الحق نے ان کااستقبال کیا۔ وزیر اعلی پرویز خٹک اور مولانا سمیع الحق کے مابین ایک گھنٹے تک ون ان ون ملاقات ہوئی ملاقات کے بارے میں مولانا سمیع الحق نے اخبارنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی عوام کے لیے شبانہ روز جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر تمام تر توانائی کو اس پر صرف کردیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبہ میں کئے گئے دینی اقدامات اورترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ اورمزید رہنمائی کے لئے درخواست کی، وزیراعلیٰ نے ضمنی الیکشن این اے 4 پر مولانا سمیع الحق کی جماعت کی ان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق ہمارے بزرگ ہیں اور ہم نے صوبے میں درسی کتب میں اصلاح کے لیے ان کی خدمات حاصل کی اور درسی کتب میں جو کمی بیشی اور غلطیاں تھی وہ دور کردی گئیں۔اسی طرح صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹی جماعت تک قرآن کا ناظرہ اور چھٹی سے بارویں جماعت پر قرآن کا ترجمہ اور تفسیر پڑھانے کولازمی قراردیا انھوں نے کہا کہ ملکی سطح پر تمام نجی اور سرکاری بینک اسیٹ بینک اور وفاقی حکومت کے نیچے کام کرتے ہیں اس میں ہم سود ختم نہیں کرسکتے ۔ سود ختم کرنا وفاقی حکومت کاکام ہے۔ تاہم صوبائی حکومت نے قانون سازی کرکے سود کو صوبے میں حرام قرار دے دیاہے اور سود کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کردی صوبے میں سو دخوروں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کردیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ عوام سود کا کاروبار کرن والوں کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جاے گی۔ اور اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جہیز کی لعنت کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرلی ہے جہیز اسلام کے منافی ہے۔ اوراس کااسلام میں کوئی تصور نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہم علماء سے وقتا فوقتا رہنمائی لے رہے ہیں اور ہمارا سمیع الحق اورجید علماء سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے سرپرستی کریں ۔ اورہمارے دائر ے اختیار میں دینی اصلاحات کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ دینی مدراس بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔ اور دینی مدارس طلباکو مفت خوارک تعلیم اور رہائش فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بھی اتنی بڑی تعداد میں طلباء کو مفت تعلیم خوارک اور رہائش نہیں دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے خیبرپختونخوا کے بیشتر مدارس میں طلباء کو دینی علوم کے ساتھ عصری علوم سے بھی اراستہ کررہیں جس میں سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی شامل جو کہ خوش آئند ہے۔ اور وقت کی ضرورت بھی ہے تاکہ دینی مدارس سے فارغ ہونے والے علماء فضلا دین کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں میں بھی خدمات انجام دے سکیں۔اس سے قبل وزیر اعلی نے دارلعلوم حقانیہ کے بانی مولانا عبدالحق رحمت اللہ علیہ کے مزرا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے دارالحفظ درالحدیث دیگر شعبوں کادورہ کیا اور گرینڈ جامع مسجد اور دیگر زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ کیا مولانا سمیع الحق نے وزیر اعلیٰ کوتفصیلی بریفنگ دی۔
َِ<><><><><><><>