News Details
14/03/2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبال پلئیر محمد ریاض نے گزشتہ روز پشاور میں ملاقات کی۔محمد ریاض نے فٹبال کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان دنوں گزر بسر کے لئے جلیبی کی دوکان پر کام کرتاتھا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبال پلئیر محمد ریاض نے گزشتہ روز پشاور میں ملاقات کی۔محمد ریاض نے فٹبال کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان دنوں گزر بسر کے لئے جلیبی کی دوکان پر کام کرتاتھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے کر محمد ریاض کو ملاقات کے لئے سی ایم ہاوس بلا لیا۔ وزیر اعلی نے محمد ریاض کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور اسے محکمہ اسپورٹس کے تحت فٹبال کوچ بھی مقرر کیا۔ صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمد ریاض جیسے کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں سرپرستی کی ضرورت ہے، موجودہ صوبائی حکومت ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بعض مخصوص کھیلوں کی بجائے ہر قسم کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہم دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں، ان سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ انہیں ہر ممکن سپورٹ بھی فراہم کرے گی۔ محمد ریاض نے ملاقات کے لئے مدعو کرنے اور بھر پور معاونت کرنے پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔
َِ<><><><><><><>