News Details
12/03/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے واقعہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے واقعہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
ََِِ<><><><><><><>