News Details

06/03/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے زیر تعمیر پشاور بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین ارشد ایوب خان ، رنگیز احمد اور بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ محکمہ بلدیات اور پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بدھ کے روز زیر تعمیر پشاور بس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین ارشد ایوب خان ، رنگیز احمد اور بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ محکمہ بلدیات اور پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بس ٹرمینل میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نءوزیر اعلیٰ کو زیر تعمیر بس ٹرمینل کے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور بس ٹرمینل پر 75 فیصد کام مکمل ہے اور باقی ماندہ کام رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ بس ٹرمینل 323 کنال رقبے پر محیط ہے جو 3.67 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،اس جدید طرز کے بس اسٹیڈ میں مسجد، کار پارکنگ، ریسٹ ایریاز، واشرومز سمیت تمام درکار سہولیات دستیاب ہونگے جبکہ بس اسٹینڈ میں سولر سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ پشاور بس ٹرمینل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل ہوگا جس کی تعمیر سے پشاور شہر میں ٹریفک مسائل کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوسکے۔ قبل ازیں ، وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 18 ویں اجلاس کی صدارت کی جس میں ارتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ دو اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بی آر ٹی کو پائیدار بنیادوں پر چلانے اور اس کی مالی خود انحصاری کے لئے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غوروخوض کیا گیا۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی بی بی آر ٹی کے زیر تعمیر تین کمرشل پلازوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے ان کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور ان پلازوں سے آمدن پیدا کرنے کے لئے قابل عمل بزنس پلان تیار کیا جائے۔ <><><><><>