News Details
22/02/2025
بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رہی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں گذشتہ ایک سال کے دوران سماجی تحفظ اور عوامی فلاح کے شعبوں میں خیبر پختونخوا حکومت نے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں 37,000 خصوصی افراد کو فی کس 10,000 روپے کی مالی امداد، 2,000 یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو الیکٹرک ویل چیئرز ، 1,240 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے علاج معالجہ، قوت سماعت سے محروم 570 خصوصی افراد کو آلہ سماعت کی فراہمی شامل ہیں۔اسکے علاوہ316 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعلیم خصوصی بچوں کی نقل و حمل کےلئے 11 ہائی ایس اور 12 منی بسوں، حیات آباد، پشاور میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس کو 274 ملین روپے کی فراہمی بھی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہے۔ اسی طرح خصوصی بچوں، قیدیوں، اور خصوصی تعلیم کے طلبہ کےلئے 105 نمائشوں کا انعقاد، قوت سماعت اور گویائی سے محروم 102 طلبہ کے خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلے، 11 پناہگاہوں میں 83,568 مزدوروں اور کم مراعت یافتہ افراد کو کھانا، رہائش اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کی فراہمی، 50 ملین روپے کی لاگت سے لنگر خانوں میں 368,142 مستحق افراد کو رمضان کے دوران سہولیات، 1.1 ارب روپے کی لاگت سے 101,126 مستحق افراد کو عید پیکیج، پشاور یونیورسٹی میں بریل لرننگ اکیڈمی میں زیر تعلیم 100 خصوصی بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے، خصوصی بچوں کےلئے چار نئے تعلیمی اداروں کا قیام، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے تین موبائل ٹریننگ یونٹس کی فراہمی اور 118,828 مستحقین میں 3.2 ارب روپے زکوٰة کی تقسیم بھی گزشتہ ایک سال کے دوران یقینی بنائی گئی ہے۔ سماجی بہبود کے دیگر اقدامات میں 118 ملین روپے کی لاگت سے 2603 غریب طلبہ کی تعلیمی فیسوں کی ادائیگی، بنوں ہنگو، کرک، چترال لوئر اور تورغر میں نئے ریسکیو 1122 اسٹیشنز کا قیام، پشاور میں بصارت سے محروم بچوں کےلئے برائیل پرنٹنگ پریس کا قیام ، 118 ملین روپے کی لاگت سے دینی مدارس کے 5577 مستحق طلبہ کو مالی امداد کی فراہمی، صوبائی حکومت کے آٹھ موٹر ویزسیٹلائٹ ریسکیو اسٹیشنز میں روڈ ایکسیڈنٹ کے 2074 زخمیوں کو علاج کی فراہمی ، بشکیک، کرغزستان میں ہنگاموں کے بعد صوبائی حکومت کی خصوصی پانچ فلائیٹس کے ذریعے 1408 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا انتظام، صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 21,000 کلوگرام ادویات پشاور سے کرم ترسیل،صوبائی حکومت کے 91 ہیلی پروازوں کے ذریعے کرم سے 2728 افراد مفت ائیر ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی، ان ہیلی فلائیٹس کے ذریعے آٹھ نازک مریضوں اور 11 لاشوں کی منتقلی، 6.4 ارب روپے کی خطیر رقم سے چھ لاکھ 40 ہزار مستحق خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان عید پیکج کی فراہمی، کفالت پروگرام کے تحت 720 ملین روپے کی لاگت سے کم عمر یتیم بچوں کو فی کس ماہانہ پانچ ہزار روپے امداد کی فراہمی، سہارا پروگرام کے تحت 1.2 ارب روپے کی لاگت سے عمر رسیدہ بیوہ خواتین کو فی کس ماہانہ پانچ ہزار روپے امداد کی فراہمی، خانہ آبادی پروگرام کے تحت 90 ملین روپے کی لاگت سے مستحق بچیوں کی شادیاں بھی شامل ہیں۔
<><><><><><><>