News Details
18/02/2025
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر ایک اہم اجلاس
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر ایک اہم اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیں۔ اجلاس میں آج کرم میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو آج کے ناخوشگوار واقعے کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے سامان لے جانے والے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کرم کے علاقے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان علاقوں میں موجود شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق اور سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ شرپسندوں کے خلاف موثر کاروائیوں کے لئے ان مقامات سے آبادی کو نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور پولیس کو ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں آج کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ عمائدین اور مقامی لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ ان علاقوں میں موجود شر پسندوں کو سزا کے لئے حکومت کے حوالے کریں۔ اجلاس میں طے پایا کہ علاقے کی امن کمیٹیاں اپنے علاقوں میں شرپسندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے باز نہیں رکھنے میں ناکام رہے لہذا اب حکومت ان علاقوں میں امن دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائے گی اور اس مقصد کے لئے سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زار دیا گیا کہ کرم میں امن کی بحالی کے عمل میں سیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا جبکہ کرم کے معاملے پر منفی پراپیگنڈے کا موثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔
َِ<><><><><><><><>