News Details
09/12/2024
صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے ذریعے ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی کھیپ پاڑہ چنار ( ضلع کرم ) پہنچا دی گئی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے ذریعے ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی کھیپ پاڑہ چنار ( ضلع کرم ) پہنچا دی گئی ہے جبکہ واپسی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے ، وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر اس سے پہلے بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر ضروری ادویات کرم پہنچائی گئی ہیں۔ضلع کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی جاری رہے گی۔ یاد رہے ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مشیر صحت اور سیکرٹری صحت کرم میں ضروری ادویات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ علاقے میں ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،جب تک زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال نہ ہو علاقے میں بذریعہ ہیلی کاپٹر ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے۔صوبائی حکومت علاقے میں ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔