News Details

07/12/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت صوبائی حکومت کے میگا منصوبے " نیو پشاور ویلی" کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں منعقد ہو ا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکی زیر صدارت صوبائی حکومت کے میگا منصوبے " نیو پشاور ویلی" کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں منعقد ہو ا۔ اجلاس کومنصوبے کی لوکیشن ، مجوزہ رسائی سڑکوں ، ماسٹر پلان ، زمین کے حصول اور دیگر اہم پہلوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو زمہ داریاں دی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر اور دور جدید کے رہائشی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کی ہدایت کی۔ ا ±نہوںنے واضح کیا کہ ماسٹر پلان میں صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات کی سہولیات ایسے مرکزی پوائنٹ پر ہونی چاہئیں جہاں چاروں اطراف سے آبادی کو یکساں اور آسان رسائی میسر ہو۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا عمل تیز کرنے اور مجوزہ ہاوسنگ اسکیم کے رابطہ سڑک پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں اُنہوںنے منصوبے پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے متعلقہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور صوبے کا مرکز ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نیو پشاور ویلی منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ منصوبہ پیسے کمانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ اُنہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے جس کی تیز رفتار تکمیل کیلئے تمام متعلقہ حکام کو اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنا ہوں گی۔