News Details
27/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بیان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے بیان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جب بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھانے اور جموں و کشمیر پر قبضہ کرنے کیلئے سری نگر میں داخل ہوئیں اور ا ±س دن سے آج تک کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ا ±نہوں نے کہاکہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ا ±نہوںنے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیاہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ا ±ن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ، اس کے بغیرخطے میں دیر پاامن کا قیام ممکن ہی نہیں۔ یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام ایک طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گزشتہ وفاقی دور حکومت میں بحیثیت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انہوں نے تمام کشمیریوں کا مقدمہ تمام دستیاب فورمز پر مو ¿ثر انداز میں اٹھایا تھا اور آج بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وہ صوبے کے عوام اور حکومت کی طرف سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مکمل اخلاقی اور سیاسی حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ ا ±نہوںنے کہاکہ انشاءاللہ ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیری بھائی امن او ر خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام پرجس ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ گزشتہ چار سالوں سے جس طرح یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے ذریعے بھارت نے کشمیری عوام کا محاصر ہ کر رکھا ہے وہ پوری بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگراداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوںپر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد اور مثال ہے جسے کسی صورت دبایا نہیںجاسکتا۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔
<><><><>