News Details
26/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روزیہاںسے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور ان جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔درایں اثناءوزیراعلیٰ نے ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکے ورثاءکےلئے شہداءپیکج کے تحت مالی معاونت کا اعلان کیا اورمتعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
<><><><><>