News Details
26/10/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) میں تربیت مکمل کرنے والے اِن سروس نرسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میڈیکل انتہائی مقدس اور اہم پیشہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنتا ہے،اس سلسلے میں نرسز کاکردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) میں تربیت مکمل کرنے والے اِن سروس نرسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میڈیکل انتہائی مقدس اور اہم پیشہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنتا ہے،اس سلسلے میں نرسز کاکردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں جس طرف ہمیں پہلے ہی بڑھنا چاہیے تھا"۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نرسز کو بہترین خدمات کے لئے جدید تربیت فراہم کرنے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور برطانیہ کی چیسٹر یونیورسٹی کے اشتراک کو سراہااور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک نرسز کی خدید خطوط پر تربیت کے سلسلے میں ایک بہترین اقدام ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جہاں انہوں نے تربیت کرنے والے 72 اِن سروس نرسز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، سید فخر جہاں، احتشام علی، محکمہ صحت کے حکام اور وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھی شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 503 نرسز کو جدید ٹریننگ دی جارہی ہے ، جس میں اگلے مرحلے میں نجی شعبے کے نرسز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان سروس نرسز کو جدید تربیت فراہم کرنے کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ استعداد کو بہتر بنانا ہے تاکہ یہ نرسز عوامی خدمت میں اپنے جدید اسکلز کو بھرپور استعمال میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو اپنے فرائض لگن اور خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دینے چاہئیں ، ان کے ڈیوٹی روسٹرز میں انصاف اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گااور اس سلسلے میںکوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اسے نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم نوجوانوں کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنے پاو ¿ں پر کھڑا ہونے کیلئے اپنی آمدن بڑھانا ناگزیر ہے۔ خودمختارہونے کیلئے خودکفیل ہونا ضروری ہے اس مقصد کےلئے صوبائی حکومت استعداد کے حامل شعبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ہم ملک کے اندر دستیاب مواقع کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دستیاب مواقع کے مو ¿ثر استعمال پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے اور اس سال محکمہ صحت کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر بھی کام جاری ہے تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت تبدیلی اور بہتری کے لئے تمام شعبوں اورطبقوں کو مل کر بطور ٹیم کام کرنا ہوگا۔
<><><><><><><>