News Details

25/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس

صوبائی کابینہ کا 16 اجلاس، وفاقی حکومت سے پشتون امن جرگے کی قرار داد پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ،بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری، ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری صوبائی کابینہ نے پختون امن جرگے کی پیش کردہ قرارداد سے متعلق پیشرفت پر وفاقی حکومت سے وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا اور تجویز دی ہے کہ کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو،اوروفاقی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات کے مطابق وفاقی حکومت سے جڑے مطالبات پر پیشرفت یقینی بنائے۔ صوبائی کابینہ نے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے جرگے کے پر امن انداز میں انعقاد کو سراہا اور موقف اختیار کیا کہ جرگے نے اپنے مطالبات پر مشتمل قرارداد پیش کی ہے اور اب اس پر پیشرفت کرنی ہے،صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جو مطالبات صوبائی حکومت سے متعلق ہیں انہیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے اتفاق رائے پیدا کی جائے گی۔صوبائی کابینہ کا 16و اں اجلاس وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔صوبائی کابینہ نے ریلیف ڈیپارٹمنٹ کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ایک ڈیسک قائم کرنے کے لئے اقدامات شروع کرنے کی اجازت دی تاکہ بیرون ملک سے لائی جانے والی جسد خاکیوں کو ان کے آبائی علاقوں تک ریسکیو1122 کے ذریعے کی منتقلی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس ضمن میں کابینہ نے تین ایمبولینسوں کی خریداری کے لیے 36 ملین روپے کی گرانٹ اور ریسکیو 1122 کو پی او ایل اور ایم اینڈ آر کے تحت ماہانہ 0.7 ملین روپے کا بجٹ کی منطوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی ضرورت کے تحت سہولت فراہم کی جائے گی۔دیگر اہم ایجنڈآئٹمزپر فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے بورڈ آف ریونیو سے پاکستان کسٹمز کو کسٹم ہاو ¿س اور ویئر ہاو ¿سز کی تعمیر کے لیے ڈی آئی خان میں 40 کنال زمین کی منتقلی کی منظوری دی، پاکستان کسٹمز ایف بی آر کی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق زمین کے لیے 128.8 ملین روپے کی مارکیٹ قیمت ادا کرے گا۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا رولز آف بزنس 1985 کے شیڈول -1 میں ترمیم کی منظوری دی، جس سے اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔یہ تجویز محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ،مقبولیت اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی جس کو سرہاتے ہوئے صوبائی کابینہ نے رول آف بزنس میں ڈیجیٹل میڈیا کو شامل کرنے کی منظوری دی تاکہ ایک ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔کابینہ نے یکسپلوسیوپر قومی پالیسی تشکیل دینے کے لئے وفاقی حکومت کی تجویزسے اتفاق کیا۔ اگرچہ یہ موضوع 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو منتقل کیا گیا ہے اور اسے صرف ایسی ترمیم کے ذریعے واپس لیا جا سکتا ہے، لیکن چونکہ اس کے تمام صوبوں پر مساوی اثرات ہیں، اس لیے ملک کی سطح پریکساں قانون سازی کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ نے پہلے ہی وفاقی حکومت کویہ اختیار دے چکا ہے اور پنجاب کے صوبے کی بھی یہی رائے متوقع ہے۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سول سروس (تقرری، ترقی اور تبادلہ) رولز 1989 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت خواجہ سراو ¿ں کے لیے BS-15 اور نیچے کی آسامیوں میں 0.5% کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ اس کوٹے پر انتخاب موزونیت کے مطابق ہوں گا، جس میں صوبے کے سماجی و ثقافتی ماحول کو مدنظر رکھا جائے گا۔ امیدوار کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور تقرریاں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ امیدواروں کی رجسٹریشن سے مشروط ہوں گی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں صرف 457 رجسٹرڈ خواجہ سرا ہیں۔سابقہ فاٹا کے علاوہ ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کی مشترکہ اپیل قبول کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے کابینہ کے12ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی چوتھی شرط پر نظرثانی کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل ملازمین کے لیے جزوی نرمی کی منظوری دی۔کابینہ نے پروڈکشن بونس یوٹیلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے رہنما اصولوں اور پروڈکشن بونس رہنما اصولوں 2024 میں ترامیم کی منظوری دی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن پالیسی 2012 کے تحت، پروڈکشن بونس اس وقت ادا کیا جاتا ہے جب کسی پیداوار ی علاقے سے تیل اور گیس کی تجارتی پیداوار شروع ہو جاتی ہے۔یہ پالیسی صوبائی حکومت کو گائیڈ لائنزجاری کرنے کا اختیار دیتی ہے۔کابینہ نے پارکس اور ہارٹیکلچر اتھارٹی بل 2024 کے مسودے کی منظوری دی اور تمام غیر آو ¿ٹ سورس شدہ انسپیکشن ہٹس اور ریسٹ ہاو ¿سز کو سیاحت کے محکمے سے واپس آبپاشی اور جنگلات کے محکموں کو دینے کی منظوری دی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام انسپیکشن ہٹس کی لیز کے اختتام پر انہیں ان کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے ضلع اورکزئی میں تین کمیونٹی گیم ریزور کے قیام کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے خیبر ضلع میں بر قمبر خیل کی 12 کلومیٹر سڑک کی بہتری/کشادگی اور بحالی کی لاگت اور خیبر ضلع میں 7 کلومیٹر باڑہ بائی پاس کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ضلع ٹانک میں آر سی سی پلوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (خیبر پختونخوا) ایکٹ 2019 کے تحت بالائی چترال میں ایمرجنسی کے اعلان کی ایکس فیکٹومنظوری بھی دی۔ ضلع میں ایمرجنسی 2 اگست 2024 سے 30 اگست 2024 تک مون سون سیلاب کے دوران امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے نافذ کی گئی تھی۔ سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن پالیسی بورڈ میں ڈاکٹر نوشیروان برکی کی شمولیت کی منظوری دی۔خیبر پختونخوا انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور نفاذ کے ایکٹ 2014 کی سیکشن 13 کے تحت صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایسی غیر سرکاری تنظیموں جوانسانی حقوق کے میدان میں کام کر رہی ہیں کے لئے قواعد 2024 کے مسودے کی منظوری دی۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے چار ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی۔ کابینہ نے اپر چترال اور دیر لوئر میں جوڈیشیل کمپلیکس کی تعمیر اور زمین کے حصول ومنتقلی؛ گومل یونیورسٹی سے زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کو ڈیری کالونی ڈی آئی خان میں منتقل کرنے؛ خیبر پختونخوا کے لیے ڈیجیٹل گورننس اقدام کے عنوان سے اے ڈی پی اسکیم میں ترمیم؛ خیبر پختونخوا میں دینی مدارس/دارالعلوم کے لیے امداد؛ مانسہرہ میں ماڈل اسکول کی تعمیرکی لاگت میں اضافے، ضلع شانگلہ میں جوان مرکز کے قیام؛ اور مسکان یتیم خانہ انسٹی ٹیوٹ اور اومنگ اسپیشل چلڈرن اسکول سوات کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی معاونت کی بھی منظوریاں دیں۔ صوبائی کابینہ نے خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے لیے فنڈز اور خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2012 کے سیکشن 14(iii) کے تحت احساس نوجوان، روزگار اور ہنر پروگراموں کے ذریعے نرم قرضوں کی فراہمی کے لیے اخوت اسلامی مائیکروفنانس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے صوبے کے سرکاری کالجوں میں فیس معافی فنڈ کے تحت انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دی۔ َََ<><><><><><><>