News Details
17/10/2024
وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈاپور کا جلوزئی ضلع نوشہرہ کا دورہ/ کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈاپور کا جلوزئی ضلع نوشہرہ کا دورہ/ کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے بدھ کے روز جلوزئی ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیا پاکستان ہاو ¿سنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاو ¿سنگ سکیم(رہائشی اپارٹمنٹس) کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ 150 کنال رقبے پر محیط اس ہاو ¿سنگ اسکیم کی مجموعی لاگت 3300 ملین روپے ہے۔ اس منصوبے کے تحت کل 1320 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جارہے ہیں، جن میں ہر اپارٹمنٹ کا کورڈ ایریا 780 مربع فٹ ہے۔ یہ منصوبہ 50 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اہلیت کے معیار ( ماہانہ آمدنی) کی تصدیق نادرا اور نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔اسکیم کے تحت ہر اپارٹمنٹ پر وفاقی حکومت کی طرف سے 3 لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 4 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے، تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت پر بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت مکمل شدہ 116 فلیٹس کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے ۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر خیبرپختونخوا ہاو ¿سنگ اسکیم جلوزئی میں 17 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس کمپلیکس میں اسکواش کورٹ، فسٹال گراو ¿نڈ، مصنوعی ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس شامل ہیں، جب کہ 500 میٹر طویل جاگنگ ٹریک بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ سنٹرل پارک کا کل رقبہ 42 کنال ہے، جبکہ 8 کنال کھیلوں کی سہولیات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ اراکین میاں خلیق الرحمن ، بیرسٹر محمد علی سیف ، ڈاکٹر امجد علی کے علاوہ نوشہرہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل، کمشنر پشاور، محکمہ ہاﺅسنگ کے حکام اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی بانی چیئرمین عمران خان کا وژن ہے ،ہمارے دور حکومت میں ہی ملک کے مختلف علاقوں میں کم لاگت رہائشی سکیموں پربہت حد تک تعمیراتی کام مکمل ہو چکا تھا، کوئی اور ان کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے آتے ہی کم لاگت ہاﺅسنگ اسکیم کی جلد تکمیل پر خصوصی توجہ دی اور ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اسے مکمل کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے اس اسکیم کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر محکمہ ہاﺅسنگ اور دیگر کے کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے چار لاکھ روپے فی فلیٹ سبسڈی فراہم کی ہے ۔لوگوں کو رہائش ، تعلیم ، صحت ، ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد نوشہرہ تک بی آر ٹی کے فیڈر روٹ کا افتتاح کیا جائے گا جس سے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سروس فراہم ہو گی ۔ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم میں نو تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس سے علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے مزید کہاکہ اس ہاوسنگ اسکیم تک رابطہ سڑکوں کو دورویا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر ریجن میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے ورثاءکو مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور اس پر عمل درآمد بھی جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ جو شعبے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں آگے لایا جائے ۔ ہم اپنے لوگوں کو تمام شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کوئی پیچھے نہ رہے ۔ صوبے کی اپنی آمدن بڑھانے کیلئے استعداد کے حامل شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں صوبائی آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔
<><><><><><>