News Details

13/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی قائد عمران خان کی خیریت میرے لئے سب سے مقدم اور میری اولین ترجیح ہے،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی قائد عمران خان کی خیریت میرے لئے سب سے مقدم اور میری اولین ترجیح ہے، ان کی صحت کے بارے پارٹی قائدین اور کارکنان کو پریشانی ہے اور میرا پر زور مطالبہ ہے کہ عمران خان سے ڈاکٹروں اور وکلاءکی ٹیم کی فوری ملاقات کرائی جائے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں اور دیگر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے اور عمران خان کی خیریت بارے تمام پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کی تشویش کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر ہمیں فوری جواب دیا جائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔