News Details
27/09/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوابی میں سٹی پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر متاثرہ پولیس اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوابی میں سٹی پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر متاثرہ پولیس اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور پر ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں ایک بچے کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید بچے کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہید بچے کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ا ور متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
<><><><><><>