News Details
26/09/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ دنوں سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر بارودی مواد دھماکے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ دنوں سوات میں مالم جبہ روڈ پر غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر بارودی مواد دھماکے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات دنوں میں واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔ انکوائری کمیٹی اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس پر مشتمل ہے ۔
<><><><><><>