News Details

24/09/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر نذیر عباسی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر نذیر عباسی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ <><><><><><>