News Details

17/09/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے چارسدہ کے عوام کے لئے ایک اچھی خبر کے طور چارسدہ میں پولیس سہولت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔ اس پولیس سہولت مرکز میں متعدد عوامی خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی یقینی ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکز میں روزمرہ زندگی سے جڑے عوامی مسائل بھی ایک ہی چھت تلے حل کئے جائیں گے۔ مرکز میں پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹس، سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفیکیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، چوری شدہ گاڑی کی تصدیق اور دیگر عوامی خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگی۔ مرکز میں چوری کی رپورٹ، گمشدہ اشیاءکی رپورٹ، گمشدہ افراد کی رپورٹ، بھتہ خوری کی رپورٹ وغیرہ بھی ایک چھت تلے درج کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس سہولت مرکز میں کرایہ داری معاہدہ فارم اور کرایہ داری سے متعلق دیگر معلومات بھی دستیاب ہونگی۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے پولیس سہولت مرکز کے قیام کو عوامی کی سہولت کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے مراکز دیگر تمام اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی موجود صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صوبائی حکومت اپنے عوامی ایجنڈے کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہمارے لئے سب سے مقدم اور ہماری توجہ کا مرکز ہیں اور صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورننس کو بہتر بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔ <><><><><>