News Details
13/09/2024
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپورسے جمعرات کے روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپورسے جمعرات کے روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت کے فروغ ، علاقائی امن و استحکام ، صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور افغانستان کے لوگوں کے مابین کئی قدرےںمشترک ہیں، سرحد کے آر پار لوگ لسانی ، مذہبی ، ثقافتی اور انسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دو چار ہوئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں، علاقائی امن پاکستان اورافغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں ایک جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہےں جن سے دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ، تجارت کی غرض سے آنے والے افغان تاجروں کی سہولت کے لئے بارڈر پر خصوصی ڈیسک کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ صوبے میں زیر تعلیم افغان طلبہ اور علاج معالجے کی غرض سے آنے والے افغان شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام نے کئی عشروں تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے جس پر ہم پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کے مشکور ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔