News Details
09/09/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کے اگلے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ بھی ملی تو ہم جلسہ کرکے دکھائیں گے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کے اگلے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ بھی ملی تو ہم جلسہ کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے لیکن وہ جیل میں رہ کر بھی جیت گئے ہیں اور اس کو قید کرنے والے ہار گئے ہیں، اگر ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے لیکن امید ہے اسے پہلے عمران خان رہا ہوکر ہمارے درمیان ہونگے ورنہ ہم عمران خان کے لئے لڑیں گے، مریں گے اور ان کے لئے من، تن، دھن کی بازی لگائیں گے۔وہ اتوار کے روز سنگجانی کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے پر انہوں تمام صوبوں کے عوام اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ بحیثیت وزیر اعلی خیبر پختونخوا صوبے کے عوام اور صوبائی حکومت کی طرف سے جلسے میں شریک لوگوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ ملک و قوم اور اسلام کی بات کی ہے، انہوں ناموس رسالت کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھایا اور دنیا کو بتادیا کہ اسلام پر امن مذہب ہے، آج فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ملک میں ان کے لئے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں کیوں کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو اپنے مفادات پیارے ہیں۔ عمران خان نے اپنے کارکنان کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیا، آج ملک میں ظلم اور فسطائیت ہے، ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی ظلم کا شکار ہیں، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے اور ہم یہ جہاد کرتے رہیں گے، ملک کو لوٹ کر اس حال تک پہنچانے والوں کو بار بار این آر او دیا جا رہاہے، میں ان آر او دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ ان کو این آر او دینے سے 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ملتا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جو ہمیں مارے گا ہم بھی اس کو ماریں گے، اس ملک میں بار بار آئین اور قانون کو توڑا جارہا ہے اگر اقتدار میں بیٹھے لوگ قانون و آئین کو نہیں مانیں گے تو ہم بھی نہیں مانیں گے پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ اس کی قوم خوف کا بت توڑ دیں، آج میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا اور خوشخبری دیتا ہوں کہ قوم نے آج خوف کا بت توڑ دیا اور سب پر واضح کردیا کہ وہ اپنے حق کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے تیار ہیں۔ ہم عمران خان کے وڑن کے مطابق ملک میں ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور اور ملک کا وقار ہو۔ وفاقی خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ کا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔