News Details
25/07/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کاگزشتہ روز سیف الملوک روڈ مانسہرہ میں برفانی تودے کے نیچے دب کر دو سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز سیف الملوک روڈ مانسہرہ میں برفانی تودے کے نیچے دب کر دو سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔