News Details

22/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ ارمڑ میں رات گئے پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ ارمڑ میں رات گئے پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیںتنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہم عوام کی تحفظ کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ <><><><><><>