News Details

19/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے اور جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں، پولیس، سول انتظامیہ ، فوج ، عوام ، تاجربرادری اور امن کمیٹیوں سمیت سب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے اور جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں، پولیس، سول انتظامیہ ، فوج ، عوام ، تاجربرادری اور امن کمیٹیوں سمیت سب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز یہاں سے جاری خصوصی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے 14 اضلاع میں 846 جلوس اور 8857 مجالس منعقد کئے گئے جو پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے صوبے کی کسی بھی جگہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز، ریسکیو، پیسکو اور تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوراں بھر پور تعاون کرنے پر صوبے کے عوام کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امن کے فروغ و استحکام میں عوام کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر امن کمیٹیوں میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماءکا مشکور ہوں۔ اسی طرح بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، سبیلیوں کا بندوبست کرنے سمیت دیگر تمام معاملات میں متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کئے جن پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ َِِ<><><><><><>