News Details

17/07/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورنے محکمہ داخلہ میں قائم سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دسویں محرم کےلئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورنے منگل کے روز محکمہ داخلہ میں قائم سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دسویں محرم کےلئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی ، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید ، کمشنر پشاور ریاض محسوداور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس صوبے کے کل چودہ اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں ، ان میں سے 8 اضلاع حساس ترین جبکہ 6 حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔ان 14 اضلاع میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کےلئے 40 ہزار سیکیورٹی عملہ تعینات ہے جس میں پولیس کے علاوہ پاک فوج ، ایف سی اور دیگر سول محکموں کے اہلکار بھی شامل ہےں۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے میں محرم الحرام کی کل 7054 مجالس منعقد ہو رہی ہےں ،جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں کی کل تعداد 858 ہے۔محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام راستوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ مزید برآں مرکزی کنٹرول روم میں صوبے میں محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا مو ¿ثر نظام قائم ہے۔ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں پولیس اور فوج کے علاوہ دیگر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور اداروں کے نمائندے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے کوئیک رسپانس کا مو ¿ثر میکینز م قائم ہے۔ مزید برآں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے خان رازق شہید پولیس سٹیشن قصہ خوانی میں قائم مانیٹرنگ روم اور کوہاٹی گیٹ میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا اور محرم الحرام کےلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے محرم الحرام کی سیکیورٹی سمیت مجالس اور جلوس والے مقامات پر صفائی ستھرائی اور زخمیوں کو بر وقت فرسٹ ایڈ کی فراہمی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے محرم الحرام باالخصوص یوم عاشورہ کےلئے خصوصی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ علی امین خان گنڈا پور نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سول محکموں کے اہلکاروں کےلئے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسویں محرم کےلئے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات تسلی بخش ہےں ، امید ہے کہ محرم الحرام پر امن انداز میں گزر جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور شہریوں سے محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ <><><><><><>