News Details

17/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے حملے میں رورل ہیلتھ سنٹر کے خواتین عملے سمیت پانچ شہریوں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر حملہ کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس طرح کی کارروائی میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ <><><><><><>