News Details

15/07/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع اپر دیر کے علاقہ عشیرءدرہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع اپر دیر کے علاقہ عشیرءدرہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو لاپتہ شخص کو ڈھونڈنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ <><><><><><>