News Details
15/07/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع اپر چترال کے علاقہ بریپ میں سڑک کے حادثے میں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع اپر چترال کے علاقہ بریپ میں سڑک کے حادثے میں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
<><><><><><>