News Details

13/07/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں اور ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو ان واقعات کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں اور ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو ان واقعات کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایف سی اور پولس اہلکاروں کو قتل کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہم ان کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ <><><><><><><>