News Details
12/07/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بنوں، شمالی وزیرستان اوربٹگرام میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بنوں، شمالی وزیرستان اوربٹگرام میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان واقعات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ ریلیف کو متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
<><><><><><><>