News Details

12/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اہم اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمے کے موجودہ نظام میں اصلاحات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اہم اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمے کے موجودہ نظام میں اصلاحات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، اسپیشل سیکرٹری وقارعلی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی آمدن بڑھانے کےلئے محکمہ بلدیات کی جائیدادوں کے مو ¿ثر استعمال کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر لوکل گورنمنٹ کے پراپرٹی لیز رولز 2024 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی جو حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو پیش کیے جائیں گے۔ مجوزہ رولز کے تحت بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کے لئے پراپرٹی لیزز کی مدت 99 سال تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچاس کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری پر لیز کی ابتدائی مدت 66 سال تجویز کی گئی ہے جو مزید 33 سالوں کے لیے قابل توسیع ہوگی۔ 50 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری پر ابتدائی لیز کی مدت 33 سال ہو گی جو مزید 33 سالوں کے لئے قابل توسیع ہوگی۔ اسی طرح 20 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری پر لیز کی بنیادی مدت 33 سال تجویز کی گئی ہے جو مزید 15 سالوں تک قابل توسیع ہوگی۔ علاوہ ازیں مجوزہ رولز میں لیز ہولڈر کی وفات کی صورت میں باقی ماندہ مدت کےلئے لیز کے حقوق قانونی وارث کو منتقل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کی جائیدادوں کو لیز پر دینے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں لیز کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے لیزنگ کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بیرون ممالک موجود سرمایہ کار بھی بآسانی مستفید ہو سکیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے سسٹم کو مضبوط بنانا ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں، حتمی مقصد اپنے وسائل سے بھرپور استفادہ کر کے صوبے کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں ٹی ایم ایز کی زیر نگرانی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس کے قیام کے لئے نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس میں اس مقصد کے لئے متعلقہ لیگل فریم ورک میں ترامیم کو بھی حتمی شکل دی گئی جو حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہم نے نہ صرف نئی منڈیاں قائم کرنی ہیں بلکہ پہلے سے موجود منڈیوں کو بھی ریگولیٹ کرنا ہے، نئی منڈیوں کے قیام کا مقصد لوگوں کو سہولیات کی فراہمی ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ منڈیاں جتنی زیادہ ہوں گی اسی قدر معیار اور قیمتوں کو استحکام ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منڈیاں ضرورت کی بنیاد پر مناسب مقامات پر قائم کی جائیںگی۔ مزید برآں اجلاس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے جملہ معاملات کو ڈیجیٹائز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے مجوزہ پلان سے بھی اتفاق کیا جس کے اہم فیچرز میں ای ٹی ایم ایز، انٹگریٹڈ پورٹل، ڈیش بورڈ کا قیام، ڈیجیٹل پیمنٹس، ریونیو جنریشن، پرفارمنس مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈیلیوری شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے پر بلاتاخیر عمل درآمد شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ محکمہ کے ملازمین، پراپرٹیز، لیزز، پیمنٹس، ریونیو کولیکشن اور پرفارمنس سمیت تمام امور ڈیش بورڈ پر دستیاب ہونے چاہئیں۔ٹی ایم ایز کی ہر قسم کی ٹرانزیکشنز بینک اکاو ¿نٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹی ایم ایز ورکرز فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں، ہم نے ان کے بارے منفی تاثر کو ختم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کا سکوپ بہت وسیع ہے، یہ صوبہ بھر میں نچلی سطح تک کام کرتا ہے، اس لیے اس کے تمام ذیلی اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ اس کے تحت سروسز ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور اس کی پراپرٹیز کو صوبائی حکومت کی آمدن میں اضافہ کے لیے مو ¿ثر انداز میں استعمال میں لایا جاسکے۔ <><><><><><><>