News Details

11/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم سلام کرتی ہے۔ انکی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ <><><><><><><><>