News Details
10/07/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک و قوم کی خا طر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔د ہشت گردی کے خلاف جنگ میںپوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اورشہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔