News Details

07/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت یہ حکومت نہ تو آئین کو مان رہی ہے اور نہ ہی عدلیہ کو، ہمیں آئین میں حق دیا گیا ہے کہ پر امن احتجاج کر کے ہم اپنا حق خود لیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت یہ حکومت نہ تو آئین کو مان رہی ہے اور نہ ہی عدلیہ کو، ہمیں آئین میں حق دیا گیا ہے کہ پر امن احتجاج کر کے ہم اپنا حق خود لیں۔ عمران خان کو بے بنیاد کیسز میں جیل میں ڈالا گیا ہے، ان کیسز میں کچھ نکلا نہیں اوراب ایک ایک کر کے ختم ہو رہے ہیں، ان بے بنیاد کیسز میں عمران خان کو قید میں رکھنے کا حساب کون دے گا؟ راولپنڈی میں عدالتی پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو صرف عمران خان اکیلے بھوک ہڑتال نہیں کرے گا بلکہ پوری قوم، ہمارا ہر ووٹر سپورٹر بھوک ہڑتال پر جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہے لیکن ایک وقت ضرور آئے گا کہ جزا بھی ہوگی اور سزا بھی۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں کیونکہ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی تربیت دی ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے جو رویہ اختیار کر رکھا ہے تو میری عدلیہ سے گزارش ہے کہ پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، عدالتی حکم کی توہین ہوتی ہے تو عوام کو انصاف کہاں سے ملے گا؟ عدالتی حکم کی توہین پر ایکشن لیا جائے۔ ہماری عدلیہ سے گزارش ہے کہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے خلاف تو غداری کے جعلی پرچے کاٹے گئے لیکن نواز شریف اور زرداری کے خلاف تو تھانہ کینٹ میں اصلی پرچہ پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے ہم ہر دباو ¿ ہے، میں نے پوچھا بتاو ¿ دباو ¿ کس کا ہے پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ حکومت کندھوں اور بیساکھیوں پر کھڑی ہے، ان سے فارم 45 مانگے جائیں تو چھپ جاتے ہیں، انہیں پتا ہے کہ اگر عدلیہ میں فری اینڈ فیئر ٹرائل ہوا تو یہ سب فارغ ہو جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی، ڈر وخوف کی وجہ سے لوٹا بنا اور پشتونوں کی ناک کٹوائی لیکن اگر اس نے عمران خان کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو یہ نہیں ہو سکتا کہ جھوٹی گواہی بھی دے اور سیگریٹ بھی پھونکتا پھرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین کو بار بار توڑا جا رہا ہے حالانکہ آئین کے آرٹیکل 6 میں اسے توڑنے کی سزا موت ہے۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ آئین توڑنے کے باوجود بھی انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا تو میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آئین شکنوں کو پھانسی پر چڑھایا جائے تاکہ کسی کی آئین توڑنے کی جرآت بھی نہ ہو۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، پارٹی لیڈرشپ اور ورکرز پر جعلی پرچے کاٹ کر جیلوں میں ڈالا گیا، ہمارے اوپر ظلم و بر بریت کی گئی پہلے اس پر بات ہو گی پھر مذاکرات ہونگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت عمران خان کا فیصلہ ہے اور ہم اس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی تھی آپریشن کا نام نہیں تھا اور اگر کہیں ضرورت پڑتی بھی ہے تو اس پر عوام، حکومت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ <><><><><><><><>