News Details

05/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ہری پورمیں مسافر گاڑی کو درپیش حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ہری پورمیں مسافر گاڑی کو درپیش حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><><><>