News Details
05/07/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سرکاری محکموں اور خودمختاراداروں میں نئی بھرتیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات میں تمام سرکاری محکموں اور خودمختار سرکاری اداروں میں تمام آسامیوں بشمول پراجیکٹ اور کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتیوں کےلئے محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سرکاری محکموں اور خودمختاراداروں میں نئی بھرتیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات میں تمام سرکاری محکموں اور خودمختار سرکاری اداروں میں تمام آسامیوں بشمول پراجیکٹ اور کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتیوں کےلئے محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام محکموں کو محکمہ خزانہ سے پیشگی منظوری کے بغیر نئی بھرتیوں کا عمل شروع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کے وہ تمام کیسز جن میں پہلے سے اشتہار شائع ہو چکے ہیں، انہیں جلد از جلد مروجہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے۔
<><><><><><><>