News Details

04/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور کہا کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ <><><><><><><>