News Details

04/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل رکھنے اور صوبائی حکومت کے مون سون کنٹینجنسی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل رکھنے اور صوبائی حکومت کے مون سون کنٹینجنسی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری افرادی قوت، مشینری اور ریلیف اشیاءکی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے اور بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پر تمام متعلقہ عملے اور ریسکیو ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو تمام ہسپتالوں میں عملے اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیلابوں کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع میں غیر معمولی انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے فوری رسپانس میکینزم تیار رکھا جائے۔ہنگامی صورتحال میں متعلقہ محکموں اور ریسکیو اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کیا جائے اور اس مقصد کے لئے صوبے اور ہائی رسک اضلاع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ <><><><><><><>