News Details
04/07/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مذکورہ واقعات میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور افسوسناک اقدام ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں،فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
َِِ<><><><><><>