News Details

02/07/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کی تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کی تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے لکی مروت میں تین مزدوروں کے قتل کی بھی مذمت کی ہے اور مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے اور پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ <><><><><><><>