News Details
02/07/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کہ موقع پر کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کہ موقع پر کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس جرنلسٹس کے کردار اور اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور صوبائی حکومت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ان کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے سو سال مکمل ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں پے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جبکہ اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مقامی کھیلوں کا فروغ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی حکومت کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات ا ±ٹھائے گی۔
<><><><><><><>