News Details

30/06/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور کے نوتھیہ بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور کے نوتھیہ بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو آتشزدگی کے وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں غفلت یا کوتاہی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں آیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی مالی نقصانات پر افسوس جبکہ متاثرہ تاجروں اور مالکان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ َِ<><><><><><>