News Details
27/06/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا رورل انویسمنٹ، اینڈ انسٹیٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ ، خیبرپختونخوا انٹگریٹڈ ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، خیبرپختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پراجیکٹ اور خیبر پختونخوا رورل روڈز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری زراعت جاوید مروت ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داو ¿د خان ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اسد علی کے علاوہ چیف اکانومسٹ عارف اللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو مذکورہ بالا منصوبوں کی مجموعی لاگت، ذیلی پراجیکٹس، مدت تکمیل اور پراجیکٹس پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام میگا منصوبوں پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ میگا منصوبوں پر پیشرفت کےلئے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں اور حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے تاکہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کےلئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر تیز رفتار کام کیا جائے، موجودہ صوبائی حکومت میگا منصوبوں کےلئے درکار تمام تعاون ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔عوامی سہولت کےلئے شروع کیے گئے میگا منصوبوں کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے سیاحتی شعبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شعبہ سیاحت حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے، اس کے فروغ کےلئے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے،سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر صوبے کی معیشت کو مستحکم کیاجا سکتا ہے۔
َِ<><><><><><>