News Details
25/06/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی مواد کے دھماکے کی مذمت کی ہے اور بارودی دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی مواد کے دھماکے کی مذمت کی ہے اور بارودی دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے۔
دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے ٹریفک حادثے میں سیکرٹری خوراک خیبرپختونخوا ظریف المعانی کی بیٹی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہاکرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی دیگر افراد کی بھی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
<><><><><><><><>