News Details
24/06/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
َِِ<><><><><><><>