News Details
22/06/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ملک میں امن کی خاطر سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور انکی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم کوسکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
<><><><><><>