News Details

20/06/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر صحافی خلیل جبران کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر صحافی خلیل جبران کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہیں جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کو آزادی صحافت پر حملے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی نے صحافی خلیل جبران کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے صوبائی حکومت اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے گی۔ َِِ<><><><><><><>