News Details

20/06/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیر مولانا مرزا جان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیر مولانا مرزا جان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہ ے۔ مولانا مرزا جان پر قاتلانہ حملے کو قابل مذمت اور بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مولانا مرزا جان پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ <><><><><><><><>