News Details

17/06/2024

عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور کا پیغام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری قوم خصوصا ًخیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار ، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضاجوئی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے ایثار و قربانی کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے عوام خصوصا ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں اور یہی اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح اور انسانیت کی معراج ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور سلامتی کا درس بھی دیتا ہے جو دین اسلام کا آفاقی پیغام ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیںاور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ا ±نہوں نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔ <><><><><><><><>