News Details

16/06/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے تمام متعلقہ حکام کو عید الاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے مرتب کردہ پلانز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید اجتماعات، سیاحتی اور دیگر رش والے مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے تمام متعلقہ حکام کو عید الاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے مرتب کردہ پلانز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید اجتماعات، سیاحتی اور دیگر رش والے مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور عید کے دنوں میں پولیس، ریسکیو، واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز اور میونسپل اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے اور سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر ممکنہ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے پلانز ترتیب دیے جائیں۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی اقدامات کریں، عید کے دنوں میں دریاو ¿ں، نہروں اور تالابوں میں حفاظتی تدابیر کے بغیر تیرنے اور نہانے پر پابندی عائد کی جائے جبکہ بغیر حفاظتی تدابیر دریاو ¿ں اور جھیلوں میں کشتی رانی کی روک تھام کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ عید کے دنوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات میں جھولوں اور چیئر لفٹس وغیرہ کی فٹنس یقینی بنائی جائے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام تر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، شہری جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو گلی کوچوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔ <><><><><><><><>