News Details

14/06/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی مشتاق احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی مشتاق احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہاہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ <><><><><><><><>